ح*سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی

پیر 13 مئی 2024 22:40

*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 1105 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس نادہندگان 119 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے، جبکہ 11 گاڑیوں کے مالکان نے بروقت آن لائن ٹیکسز ادا کئے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے مؤثر نفاذ پر محکمہ ایکسائز کے افسران کو شاباشی دی اور کہا کہ ایکسائز افسران ٹھوس نتائج کے حصول کے لئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد رجسٹریشن اور ٹیکس کی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے، حکومت سندھ گاڑیوں کے مالکان میں جوابدہی اور ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سڑکوں پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں