سندھ ہائی کورٹ،سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کیخلاف درخواست پرمحکمہ قانون نے تحریری جواب جمع کروادیا

منگل 14 مئی 2024 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کیخلاف درخواست پرمحکمہ قانون نے تحریری جواب جمع کروادیا، عدالت نے جواب کی نقول درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میںسندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ محکمہ قانون نے تحریری جواب جمع کروادیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ 2016 کے قوانین میں تبدیلی کی تجاویز دے دی گئی ہیں۔ قوانین میں تبدیلی کا کام جاری ہے۔ جن قوانین پر سوالات اٹھائے گیے ہیں وہ ختم کیئے جارہے ہیں۔ عدالت نے جواب کی نقول درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر رفیق کلہوڑ نے موقف اپنایا تھا کہ چائلڈ میرج ایکٹ رولز کے مطابق پناہ گاہوں میں کم عمر بچیوں سے ملزموں کی ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

مبینہ شوہر اور مبینہ سسرالیوں سے کم عمر بچیوں کی ملاقاتیں غیر قانونی ہیں۔ کم عمر بچیوں کو عدالتی حکم پر پناہ گاہوں میں رکھا جاتا ہے۔کم عمر بچی جویریہ سے ملزم قدیر کی شیلٹر ہوم فون پر بات کرائی جا رہی ہے۔ متاثرہ بچی پراسیکوشن کی اہم گواہ ہے۔ملزم قدیر پر کمسن بچی جویریہ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ عدالتی احکامات پر کمسن بچی پناہ شیلٹر ہوم میں ہے۔ واقعہ کا مقدمہ شارع نور جہاں میں درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں