سندھ ہائیکورٹ، سندھ ٹرانسپیرنسی ایکٹ میں کمیشن کو سزا کا اختیار سے متعلق درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری، 29مئی تک جواب طلب

منگل 14 مئی 2024 16:24

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ٹرانسپیرنسی ایکٹ میں کمیشن کو سزا کا اختیار سے متعلق درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ٹرانسپیرنسی ایکٹ میں کمیشن کو سزا کا اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار عامر نے کہا کہ سندھ ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے سیکشن 50 کے سب سیکشن 1 میں کمیشن کو سزا کا اختیار دیا گیا۔ انفارمیشن کمیشن کو یہ اختیار ہے کہ دی گئی معلومات کے غلط استعمال پر 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ سزا کا اختیار صرف و صرف عدالت کو ہونا چاہئے کسی کمشین کو نہیں۔ معلومات کی غلط استعمال کی تشریح کورٹ میں ثابت ہونا چاہیے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی سزا کا اختیار کورٹ کے پاس ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں