این ای241،الیکشن ٹریبونل کے سربراہ کاپیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت سے انکار ،درخواست چیف جسٹس کو ارسال

منگل 14 مئی 2024 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) الیکشن ٹریبونل کے سربراہ نے این ای241سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت سے انکار کردیا،ٹربیونل نے معاملہ دوسرے ٹربیونل کو بھیجنے کے لیئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی۔منگل کو الیکشن ٹربیونل کے روبرو این ای241سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار مرزا اختیار بیگ کی جانب سے صلاح الدین احمد اور عاطف چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامے جمع کرادیئے۔الیکشن ٹریبونل کے سربراہ عدنان اقبال چوہدری نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ ٹربیونل نے معاملہ دوسرے ٹربیونل کو بھیجنے کے لیئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ الیکشن ٹریبونل نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں