شعبہ تعلیم پہلے ہی زبوں حالی کا شکا رہے،اے این آئی

نویں دسویں امتحانات میں بدنظمی افسوس ناک ہے ۔محمدسلیم عطاری

منگل 14 مئی 2024 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ پہلے ہی شعبہ تعلیم زبوں حالی کا شکا رہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں نویں ،دسویںکے سالانہ امتحانات کو مذاق بنادیاگیاہے ،بہترانتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،امتحانات شدیدبدنظمی کا شکارہیں ، ناقص انتظامات ،بدترین لوڈشیڈنگ نے طلبہ وطالبات کوعذاب میں مبتلاکردیاہے جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔

بعض امتحانی سینٹرمیں طلبہ وطالبات سے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھاکر پیپر لئے گئے ۔کہیں پرچے تاخیر سے پہنچنے کی شکاتیں ملی ہیں ،نقل کی روایت بھی برقراررہی جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔محمدسلیم عطاری نے اپیل کی طلبہ اوروالدین کی شکایات کو دورکیا جائے ،نقل مافیاکی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اورتعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کام کیاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں