کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کراچی پولیس کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی آئل،اسلحہ اور ایرانی پلاسٹک شاپر برآمد کرلیے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلی کارروائی میں تھانہ بلدیہ پولیس نے بلدیہ نمبر- 3کمپائونڈ میں واقع جعلی آئل کے کارخانے پر چھاپہ مارکر کارخانے سے 2گیلن اور 9 کارٹن، 76 بوتل جعلی آئل، پیکنگ مشین، جنریٹر و دیگر سامان برآمد کرلیا۔

جعلی لیوب آئل اورانجن آئل کو امپوٹڈ کمپنیوں کے ٹریڈ مارک والے کین اورڈبوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا،کارخانے کے مالک عارف عرف ملاکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ی کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری کارروائی میں پاک کالونی پولیس نے رات گئے پرانا گولیمار میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار گروہ کاشف ڈاڈا گروپ کے 2مبینہ کارندے محمد اکرم عرف استاد اور بلال عرف ارشد کو گرفتار کرکے 2غیرقانونی پستول برآمدکرلیے، گرفتارملزمان کئی پولیس مقابلوں، قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، منشیات فروشی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

تیسری کارروائی میں موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر ایک من سے زائد نان کسٹم پیڈ ایرانی پلاسٹک شاپر کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے مبینہ سمگلر عمران کو گرفتار کرکے اسمگلڈشدہ30بورے وزنی 750کلو ایرانی پلاسٹک شاپر سے لوڈ سوزوکی پکڑی لی جس کی مالیت تقریبا8لاکھ روپے سے زائد کی بنتی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں