پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ سعید غنی

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سندھ دیگر صوبوں سے آگے ہے‘ اخلاق احمد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی کے مرکزی صدر اخلاق احمد سے ملاقات میں کیا۔اخلا ق احمد خان نے سعید غنی کوبلدیات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سروس اسٹرکچر، ٹائم اسکیل اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا کہ مسائل حل نہ ھونے کی وجہ سے سندھ پھر کے سرکاری ہسپتالوں کے نیم طبی عملے میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ محکمہ صحت وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خاص ہدایات کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف کے سروس اسٹرکچر، ٹائم اسکیل اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

جلد پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں، اس لئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی سہولت اور ذرائع کی فراہمی کیلئے اپنے ہر دوراقتدارمیں پہلی ترجیح دی اورسندھ سمیت پورے پاکستان میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سندھ دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں