ٓمیڈیا اور پولیس کے درمیان مربوط روابط کا ہونا مثبت پولیسنگ کی پہلی سیڑھی ہے،غلام نبی میمن ٹ*آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد کی ملاقات۔

منگل 14 مئی 2024 22:25

ا کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے صدر کاشف ہاشمی اور سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی ایڈمن بھی موجود تھے۔وفد نے ملاقات میں آئی جی سندھ کو شعبہ صحافت میں سی آراے کے زمہ دارانہ کردار اور صحافی برادری کو درپیش مشکلات و مسائل کے ازالہ اقدامات کے حوالے سے کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے قیام اور اسکے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد نے ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سندھ پولیس کے ساتھ ملکر تربیتی پروگرام کے زریعے پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول جیسے اقدامات اور نظریہ کمیونٹی پولسنگ کو اسکی روح اور ترجیحات کے مطابق فروغ دینے میں ایک مثبت کردار ادا کرنیکی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے دوران گفتگو وفد کو بتایا کہ میڈیا اور پولیس کے درمیان مربوط روابط کا ہونا مثبت پولیسنگ کی جانب پہلی سیڑھی ہے۔

پولیس کو آپکے مسائل و مشکلات کا بخوبی ادراک ہے تاہم مسائل و مشکلات سے نکلنے کے لیئے میڈیا اور پولیس کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے وفد سے کہا کہ آپ لوگ بھی اپنی زمہ داریاں سمجھیں آگے بڑھیں اور پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں کیونکہ فیلڈ میں جرائم سے نبردآزما افسران و جوانوں کی کارکردگی جب عوام کے سامنے آئیگی تو اس عمل سے ناصرف پولیس کا مورال بلند ہوگا بلکہ وہ خود کو ایک تازہ دم کمک کے طور پر عوام کے تحفظ جیسی زمہ داریاں میں پیش پیش دکھائی دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز پر مشتمل مواد کی تشہیر اور اسکی حوصلہ شکنی آپکی جانب سے کی جانی چاہیئے کیونکہ حق اور باطل کو آشکار کرنیکا حقیقی پلیٹ فارم صرف اور صرف میڈیا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئی جی سندھ میری کوشش ہیکہ تمام اسٹیک ہولڈرز/ گرامی قدر شخصیات/ میڈیا کو ساتھ لیکر آگے بڑھوں۔میری تمام تر کاوشیں مفاد عامہ اور پولیس کی فلاح و بہبود کے لیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں