16سالہ گھریلوملازمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ابتدائی طور پر لڑکی سے زیادتی کے شواہد ملے اور موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی،میڈیکولیگل

بدھ 15 مئی 2024 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) 16سالہ گھریلوملازمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں میں بنگلے سے 16 سالہ گھریلوملازمہ کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی۔گھریلوملازمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ، جس میں میڈیکولیگل ذرائع نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابتدائی طور پر لڑکی سے زیادتی کے شواہد ملے اور موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی۔

میڈیکولیگل کے مطابق پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ ملیپرہی باضابطہ طورپرتصدیق کی جاسکے گی۔پولیس حکام نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کاانتظارہے، لڑکی کیموبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے ، واقعیکی نوعیت کیبارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے ، جس میں مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مقتولہ پاریہ کے والد نے کہاکہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریبا پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں