موچکو پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار، سمگلڈ شدہ سامان سے لوڈ 5گاڑیاں پکڑ لیں

بدھ 15 مئی 2024 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) موچکو پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث 8مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے بلوچستان سے کراچی میں داخل ہونے والی سمگلڈ شدہ سامان انڈین گٹکا، چھالیہ اور پلاسٹک شاپر سے لوڈ 5گاڑیاں پکڑی لیں،جس کی مالیت تقریبا ً3ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پولیس نے بلوچستان سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حب ریور روڈ، موچکو چیک پوسٹ اور کچے راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 2کاریں، 2سوزوکیاں اور ایک ہائی روف کوپکڑ کر1426 پیکٹ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پڑیاں انڈین گٹکا ،750کلو نان کسٹم پیڈ پلاسٹک شاپر، 150 ڈنڈے سگریٹ اور70کلو چھالیہ برآمدکرلی ہے۔

پولیس نے گرفتارملزمان اوربرآمدشدہ سامان و گاڑیوں کو مزید کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں