قونصل جنرل انڈونیشیا ڈاکٹر جون کنچورو کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

بدھ 15 مئی 2024 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں جمہوریہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنچورو ہادینگراتھ کو انڈس یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور گولڈ میڈل دیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے۔خالد امین، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر، نے اپنے خطاب میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات ، ثقافتی تبادلے اور دوطرفہ معیشت میں انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنچورو کے کلیدی کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم ثقافتی تبادلے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل انڈونیشیا ڈاکٹر جون کنچورو یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈگری دئے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عہد میں انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خطاب میں قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنچورو کی دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہاتقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلقات رکھنے والی نمایاں شخصیات جن میں ٹیسوری گروپ کے محمد اختر ٹیسوری، سیلانی ٹرسٹ کے مولانا بشیر فاروقی، جے ڈی سی کے ظفر عباس کی خدمات کو سراہتے ہوئے گولڈ میڈل دئے گئے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں