سرجانی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کراکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا

بدھ 15 مئی 2024 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کراکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی ولد بشیر احمد اور شہباز ولد صابر خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ سرجانی میں تین مختلف اغوا کے واقعات کچھ اس طرح رپورٹ ہوئے11مئی 2024کو 15سالہ حرا دختر محمد عارف کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ 11مئی 2024 کو ہی 17سالہ دعا ناز دختر سلیم کے اغوا کی اطلاع بھی موصول ہوئی جن کا مقدمہ درج کیا گیااور13مئی 2024کو 5ماہ کے محمد انس ولد غلام حسین کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر سرجانی پولیس نے مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تفتیش حکام کے حوالے کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں