پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس75ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس بلند سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر 200سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 74900پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہو

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

uکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس75ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس بلند سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر 200سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 74900پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہو ا۔مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کو75ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے دیکھا تاہم75029پوائنٹس پر مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا اور مارکیٹ213پوائنٹس منفی سائیڈ پر آ گئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری پر سرمایہ کارمتحرک ہیں سیمنٹ اسٹیل اور کمرشل بینکو ں میں بھی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 266.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74663.98پوائنٹس سے بڑھ کر74930.70پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 74.18پوائنٹس کے اضافے سے 24071.51پوائنٹس سے بڑھ کر 24145.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48463.97پوائنٹس سے بڑھ کر48536.94پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب16کروڑ5لاکھ28ہزار559روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 100کھرب70ارب23کروڑ22لاکھ44ہزار300روپے سے بڑھ کر100کھرب85ارب39کروڑ27لاکھ72ہزار859روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 40کروڑ76لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو25ارب روپے مالیت کے 57کروڑ24لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،194میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے پی آئی ای3کروڑ48لاکھ ،پاک الیکٹرون 2کروڑ85لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ40لاکھ ،دیوان سیمنٹ2کروڑ27لاکھ اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج1کروڑ56لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر فائبر لمیٹڈ کے بھائو میں 57.78روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1549.95روپے ہو گئی اسی طرح23.11روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت468.11روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے بھائو میں100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت7280.00روپے ہو گئی اسی طرح42.59روپے کی کمی سے پلمارک کمپنی لمیٹڈکے حصص کی قیمت425.30روپے پر آ گئی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں