ژ*انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قدر278.35روپے سے بڑھ کر278.45روپے ہو گئی اسی طرح9پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.45روپے سے بڑھ کر279.54روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.27روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر300.72روپے سے بڑھ کر302.99روپے ہو گئی اسی طرح3.2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر350.19روپے سے بڑھ کر353.39روپے پر جا پہنچی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں