Qسونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

ث*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ملک میں سونے کی قیمت میں1600روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کی اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 25 ڈالر کی اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر کا ہوگیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں