دو ماہ سے پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے خلاف آل پاکستان ٹمبر ایسوسی ایشن کی ہڑتال

جمعرات 16 مئی 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس نے دو ماہ سے پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کلیئر نہ ہونے پر کاروبار بند کرکے ہڑتال کردی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے لکڑی کے کنٹینرز کلیئر نہ ہونے کے خلاف کراچی ٹمبر مرچنٹس کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کی وجہ سے تاجروں کو بندرگاہ پر ڈیمرج اور ڈٹینشن کی مد میں لاکھوں روپے اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ہڑتال کے سبب گزشتہ روز بھی ٹمبر مارکیٹ کا کاروبار بند رہا تھا اور کاروبار بند رہا اس سلسلے میں تاجر پریس کانفرنس کرکے ملکی سطح پر احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں