سیدذوالفقارشاہ کی قائم کردہ 6رکنی انکوائری کمیٹی نے نوشہرہ فیروز میں بلدیاتی ملازمین کے دونوں گروپس میں صلح کروادی

جمعرات 16 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ ضلع نوشہرو فیروزکے صدر نوید احمد تگڑ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اورانکے خلاف جاری انتقامی کاروائی بند نہ کرنے کے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی قائدین رسول بخش شاہانی ,علی مردان شیخ،کشن لعل راجہ،قلندر بخش شاہانی ،نواز جمانی،عبدالمجید جسکانی پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ کی سربراہی اور مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی کی سرپرستی میں نوشہرو فیروز میں ملازمین ،یونین رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے حقائق کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے آج نوشہروفیروز پہنچ کر ملازمین سے ملاقات کی۔اور آپس کے اختلافست گلے شکوؤں کو دور کروایا۔ضلع کونسل نوشہروفیروز یونٹ اور ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی باڈیز کو بحال رکھتے ہوئے کام کی ہدایت جاری کردی۔

جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویڑن کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ ملازمین میں گروپ بندی کی اطلاعات پر فیڈریشن کے صوبائی صدر نے مشاورت ک ے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹیں ڈالنے سے بھی منع کیا تھا۔کمیٹی آج نینوشہروفیروز جاکر حقائق کا جائزہ لیااور اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملازمین میں صلح کروادی۔کمیٹی اراکین رانی پور میں یکجا ہوکر وہاں سے نوشہرو فیروز پہنچے۔صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کمیٹی کے اراکین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئیاسے سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں