ژ*پی ٹی آئی کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نا دینے کا کیس کی سماعت

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

7کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نا دینے کا کیس سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی سی ایسٹ عدالتی حکم موصول ہونے کے دو روز میں جلسے سے متعلق میٹنگ بلائیں۔میٹنگ میں درخواست گزار سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

توقع ہے کہ ایک ہفتے میں بلا تفریق تمام معاملات نمٹا دئیے جائیں گے۔ٹال مٹول اور بلاجواز روکاوٹ پیدا نا کی جائے۔اگر باغ جناح میں کوئی تھریٹ ہے تو اتفاق رائے سے کسی دوسرے مقام پر جلسہ منعقد کیا جاسکتا ہے۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے 10 روز میں رپورٹ پیش کی جائے ۔13 مئی کو ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے سربمہر رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں جلسے کی اجازت نا دینے سے متعلق کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کیا گیا ۔باغ جناح سے تھوڑے ہی فاصلے پر 2 مئی کو ایک جلسہ ہوچکا ہے ۔19 اپریل کو جلسے سے قبل ایک سیکورٹی تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔تھریٹ الرٹ جاری کرنے سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد اور مواد پیش نہیں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی ایسٹ و دیگر کو جلسے کی اجازت نا دینے پر عدالت کو مطمئن کرنے کا موقع دیا گیا۔

ڈی سی ایسٹ سمیت دیگر نے آخری مہلت کے باوجود جلسے کی اجازت نا دینے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ۔سرکاری موقف سے ایسا لگتا ہے کہ درخواست گزار کے ساتھ تفریق کی جارہی ہے۔جلسے کی اجازت نا دینا درخواست گزار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جلسے کی اجازت نا دینا آئین کے آرٹیکل 16,17 کی خلاف ورزی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نا دینا سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں