کینز فلم فسٹیول میں پاکستان کی شرکت، فسٹیول میں 'دی کرانیکلزآف عمر وعیار' آن لائن پیش کی جائے گی

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان کا 3ڈی پروڈکشن ہائوس انجنیوٹی پروڈکشنز کینز فلم فسٹیول میں اپنی 3ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم 'دی کرانیکلزآف عمر وعیار' نمائش کیلئے پیش کر رہا ہے۔ کینز فلم مارکیٹ میں پروڈکشن ہائوس مارشے ڈو فلم کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سنانڈوکے ذریعے اپنی اینیمیٹڈ فیچرفلم کو آن لائن پیش کرے گا۔

انجنیوٹی پروڈکشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کینز فلم فسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے۔ کینز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی اور یہ پاکستان سے ابھرنے والی بھرپور کہانی اور سینما کی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کیلئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ کراچی میں واقع اینیمیشن پروڈکشن ہائوس انجنیوٹی پروڈکشنز نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کینز فلم فسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم طلسم ہوش ربا کہانی سے متاثر ہے۔ کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتاہے۔

تاہم تصوراتی خیالات کے ساتھ کہانی میں ایک گہرا تھیم بھی ہے جو ہر عمر کے سامعین کے ساتھ چلتا ہے۔ حقیقی تعلق اور خود غرضی پر قابو پانے کی جستجو، عمر و عیار کا سفر نسل، جنس،طبقے، عمر اور شخصیت کے فرق سے بالا تر بننے کی طاقت کے ثبوت کا اظہار ہے۔ اینیمیٹڈ فلم کے علاوہ انجنیوٹی پروڈکشنز ایک اور تھری ڈی اینیمیٹڈ سیریز 'سائنس وائجرز' پر بھی کام کر رہا ہے۔

اس سیریز میں ایک متجسس لڑکے کو تاریخ کے عظیم سائنسدانوں سے ملنے کیلئے ٹائم ٹریولنگ مہم جوئی کاآغاز کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 2 شاندار ٹو ڈی اینیمیٹڈ سیریز بھی تیار کی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے 'ایریا اینڈ دی میجک جنگل ' اور بچپن کی نشونما پر 'یولکی اینڈ ہیچ' سیریز ہیں۔ انجنیوٹی پروڈکشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی، ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں