مشاعرہ ہماری تہذیب اور روایت کا شاندار حصہ ہے،گورنر سندھ

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے برطانیہ سے آئی ہوئی معروف شاعرہ ڈاکٹر نکہت افتخار کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں معروف شعراءکرام ، تاجر و سیاسی رہنماء،معززین شہر اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، تقریب کی صدارت پروفیسرسحرانصاری اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر اقبال پیر زادہ نے انجام دیئے، معروف شعراءکرام خواجہ رضی حیدر، اقبال خاور، خالد معین،روف صدیقی، اجمل سراج، کاشف غائر، سعدیہ حریم ودیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مشاعرہ ہماری تہذیب اور روایت کا شاندار حصہ ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی روایت کو زندہ رکھیں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی تہذیب کی روایات کو مضبوط اور مستقل بنیادوں پر قائم رکھیں اور ان کی ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کریں اور ساتھ ہی آنے والی نسلوں کو منتقل بھی کریں۔

(جاری ہے)

کسی بھی قوم کا عظیم ترین سرمایہ اس کا ادب ہوتا ہے جو اس کے ماحول اور معاشرتی دکھ سکھ کا سچا ترجمان ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نکہت افتخار ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ کے آنے کے بعد سے گورنر ہائوس میں رنگ اور توانائی آئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں