سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خدشہ، الرٹ جاری

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گی

اتوار 19 مئی 2024 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے دوران آئندہ ہفتے صوبہ سندھ میں ہیت ویو کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گی۔

(جاری ہے)

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)سندھ نے بھی آئندہ ہفتے کے دوران صوبے میں سخت گرمی جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبے میں 21 مئی سے 23 مئی تک ہیت ویو الرٹ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ایم ڈی میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے ہیٹ ویو کی تعریف درجہ حرارت 3 یا اس سے زیادہ دنوں تک معمول کی حد سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کے طور پر کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں