آئی ٹی انیشیٹوکو حیدرآباد کے بعد دیگر شہروں تک لے کر جائیں گے،گورنر سندھ

اتوار 19 مئی 2024 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ امریکہ کے معروف بزنس مین تنویر احمد نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے آئی ٹی کے طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی انیشیٹو کا دائرہ وسیع کریں گے، حیدرآباد کے بعد اسے دیگر شہروں تک لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تنویراحمدنے روزگار سکیم میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آئی ٹی طالب علموں سے کوئی یاہو (Yahoo)اور گوگل (Google)کا سی ای او بنے۔ معروف بزنس مین تنویر احمد نے کہا کہ گورنر سندھ کا شکریہ کہ انہوں نے آئی ٹی کے لیے اقدام اٹھایا۔ تقریب کے دوران 25 طالب علموں کو قرعہ اندازی کے ذریعے لیپ ٹاپ بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں