اللہ تعالیٰ نے ہمیں خوبصورت ملک دیا ہے،ہم سب مل جل کر اسے مشکلات سے نکال سکتے ہیں،گورنرسندھ

اتوار 19 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خوبصورت ملک دیا ہے،آج آپ لوگوں کے پاس جو طاقت ہے اس کا درست استعمال کریں،ہم سب مل جل کر اسے مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنرہائوس میں منعقدہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے زیر اہتمام تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سوشل میڈیا ایکٹیویٹس، کانٹینٹ کریئٹرز سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، امریکی نژاد معروف بزنس مین تنویر احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنتے آئے ہیں کہ مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن آج یہاں لگ رہا ہے کہ کامیابی کے پیچھے سوشل میڈیا کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جو سوچا اللہ تعالیٰ نے ویسا ہی موقع دیا،اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ تمہیں دیا ہے تو اپنے رشتہ داروں کی سب سے پہلے مدد کریں،اللہ تعالیٰ نے ارادے اور نیت کی بات کی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 1.8 ملین لوگ اب تک گورنر ہائوس کا وزٹ کرچکے ہیں، 5 لاکھ لوگوں کو اب تک مفت راشن دیا گیاجبکہ 35 ہزار خاندانوں میں مفت راشن یہاں سے پہنچایا جاتا ہے، اب تک 8ہزار سے زائد لیپ ٹاپ طالب علموں کو دے چکے ہیں،اس کے علاوہ بہت سے افراد کو روزگارکیلئے پاپ کارن کے ٹھیلے دے چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں 30 روز میں عوام کے ساتھ تھا، ہم نے گورنر ہائوس میں امید کی گھنٹی نصب کی ہے، الحمدللہ امید کی گھنٹی سے لاکھوں لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں