&کرغستان میں ہمارے طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، حکومت نے بیان دینے کے علاؤہ کچھ نہیں،حلیم عادل شیخ

اتوار 19 مئی 2024 21:35

yکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے معاملے پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرغستان میں ہمارے طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، حکومت نے بیان دینے کے علاؤہ کچھ نہیں کیا ہے، فارم 47 کے وزیر اعظم نے بیان تھا کہ امیر مقام وزیر خارجہ کو بھیج رہے ہیں، یہ وقت بھیجنے کا نہیں ہے فوری طور پر جہاز بھیجے جائیں، فوری طور پر ایمرجنسی فلائٹس آپریشن کیا جائے، گرین کوریڈور کھولا جائے جو پاکستانی ہے اس فوری پاکستان باحفاظت پہنچایا جائے،پہلے دن ہی اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی،وزیر اعظم، آرمی چیف اور وزیر داخلہ کرغستان کے ہم منصب سے بات کرتے اور ہمارے بچوں کو باحفاظت پاکستان واپس لے آتے،اس وقت بھی حالات بہتر نہیں ہمارے بچے محصور ہیں وفاقی حکومت نے تاحال کچھ نہیں کیا ہے،صوبائی حکومت کے پی کے نے سارا خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے،سندھ حکومت بھی فوری اعلان کرے طلبہ کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے سندھ حکومت کے وزراء جہازوں میں پھرتے دکھائی دی دیتے ہیں ہمارے بچوں کو بھی حفاظت واپس پہنچایا جائے، اور اسپیشل فلائٹس کا بندو بست کیا جائے، سندھ سے متعدد بچے مشکیک میں پھنسے ہوئے ہیں حکومت کرغستان کی حکومت سے سختی سے بات کرے اور معاملہ فوری حل کیا جائے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں