کے الیکٹرک کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا،کرنل بستی، پرانی سبزی منڈی کے نادہندگان پر مجموعی طور پر واجب الادا رقم 4 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے،ترجمان

پیر 20 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) کے الیکٹرک کے ترجمان نے کے الیکٹر ک کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ علاقے کے منتخب نمائندوں سے امن کی اپیل کرتے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا،کرنل بستی، پرانی سبزی منڈی کے نادہندگان پر مجموعی طور پر واجب الادا رقم 4 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیدول کے مطابق کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔مینٹنس شٹ ڈان اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ صارفین رہنمائی کے لیے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو ایپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں