صوبا ئی وزیر سماجی بہبود کی زیرصدارت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس

میرطارق تالپور نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کی کا ر گر دگی کو سراہا اور ان کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ترغیب دی

بدھ 22 مئی 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبا ئی وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور کی زیر صدار ت سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ساجد جمال ابڑو ،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نثا ر احمد شیخ اور صوبہ سندھ کے 30 اضلاع کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ایک اجلا س کا انعقا د کیا گیا ۔

جس کا مقصد تمام اضلاع کے دفاتر کی کارکردگی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا، خاص طور پر محکمہ کی جانب سے کی جانے والی مختلف فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگا ہی اور ان اقدامات کو نافذ کرنے کے دوران درپیش چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں معلو ما ت حا صل کر نا تھا ۔ پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے معزز وزیر اور صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے تمام مہمان افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعے محکمہ کی جا نب سے کئے جا نے والے اقدا ما ت کو پیش کیا گیا ۔ تمام اضلاع کے نمائندوں نے صوبا ئی وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور کو اپنے کا م کی پیش رفت ،کامیابیوں اور چیلنجز کے با ر ے میں آگا ہی فراہم کی ، بشمول عملہ اور انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل، جو سماجی بہبود کی سرگرمیوں کو سہل اندا ز سے چلانے میں رکاوٹ ہیں۔

صوبا ئی وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی جا نب سے پیش کردہ پریزنٹیشنز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔صوبا ئی وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور نے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن)کو ہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع کی جا نب سے اٹھائے گئے مسائل کیفوری ازالے کے لیے ان کے دفتر میں رپو ر ٹ پیش کریں ۔صو با ئی وزیر نے کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جا نے والے کا مو ں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کو کمیونٹیز کی خدمت کے لیے ہر وقت تیا ر ہو نا چا ہئے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی چیلنج یا مسائل کے حل کے لئے ان کے دفتر میں فوری طور پر را بطہ کیا جائیاور عوام کے بہترین مفاد کے لیے مسا ئل کے بروقت حل اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔صوبا ئی وزیر نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کی کا ر گر دگی کو سراہا اور ان کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں