مفتی محمد اکرام المصطفیٰ اعظمی شدید علالت کے باعث اوجھا اسپتال کے آئی سی یومیں داخل

جمعرات 23 مئی 2024 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) استاذ العلما نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے خطیب و امام نبیرہ صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد اکرام المصطفیٰ اعظمی شدید علالت کے باعث اوجھا اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں اسپتال میں علامہ ڈاکٹر سید اشرف اشرفی الجیلانی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداپ رضا نقشبندی۔

مرکزی ترجمان فہیم شیخ۔ علامہ مفتی سہیل رضا امجدی۔ شہزادہ عطار علامہ محمد بلال رضا قادری۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے مرکزی رہنما قاری محمد سلیم اختر۔ آصف رضا قادری۔ علامہ حکیم اشرف اشرفی الجیلانی۔ علامہ سید مکرم اشرف اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم عالیہ حضرت علامہ سید مدثر رسول حنفی۔ علامہ محمد جنید نقشبندی سمیت دیگر علما مشائخ نے عیادت کی اور انکی مکمل صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ جبکہ ملک بھر سے فون پر رابطہ کرنے والے احباب علامہ مفتی عطا اللہ نعیمی۔ علامہ سید زمان علی جعفری۔ دعوت اسلامی کے مرکزی شوری کے رکن علامہ عبد الحبیب عطاری۔ صاحبزادہ صلاح الدین اور دیگر نے انکے صاحبزادے مفتی محمد ارقم امجدی سے طبیعت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں