کئی لازوال دھنوں کے خالق نثاربزمی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
نثار بزمی کو ان کی فنی خدمات کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا
جمعہ 22 مارچ 2019 12:08
(جاری ہے)
پاکستان میں قدم جمانا بھی کوئی آسان کام نہ تھا کیونکہ یہاں کے فلمی فلک پر بھی اٴْس وقت موسیقی کے کئی آفتاب اور مہتاب روشن تھے تو اس وقت پاکستان کی فلمی موسیقی میں خورشید انور اور رشید عطرے جیسے موسیقار چھائے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ بابا چشتی، فیروز نظامی، روبن گھوش، سہیل رانا اور حسن لطیف بھی اپنے فن کا جوہر دکھا رہے تھے۔ ان کی بطور موسیقار پاکستان میں پہلی فلم ’’ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ تھی جس میں ان کے گیت’’محبت میں تیرے سرکی قسم ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ پر احمد رشدی اور میڈم نور جہاں نے اپنی مدھر آوازوں کے جادو جگائے۔ جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔ ’صاعقہ‘،’انجمن‘، ’میری زندگی ہے نغمہ‘، ’خاک اور خون‘ اور ’ہم ایک ہیں‘ جیسی فلموں کی موسیقی تخلیق کی۔1966 میں انھوں نے ’’لاکھوں میں ایک‘‘ کی موسیقی مرتب کی تو پاکستان کی فلمی دنیا میں موسیقی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص پر یہ حقیقت عیاں ہو گئی کہ بمبئی کا یہ موسیقار محض تفریحاً یہاں نہیں آیا بلکہ ایک واضح مقصد کے ساتھ یہاں مستقل قیام کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ نثار بزمی کو ان کی فنی خدمات کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔نثاربزمی کو نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر فوک اور پاپ میوزک کی دھڑکتی پھڑکتی کمپوزیشن تک ہر طرح کی بندشوں میں کمال حاصل تھا اسی لئے محمد رفیع، احمد رشدی، مہدی حسن اور نور جہاں جیسے منجھے ہوئے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ انھوں نے رونا لیلٰی اور اخلاق احمد جیسی آوازوں کو بھی نکھرنے اور سنورنے کا موقع دیا۔ عظیم موسیقار 22 مارچ 2007 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ موسیقی آج بھی کروڑوں لوگوں کو مسحورکردیتی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات