یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین

اگر آپ کو بطور اداکار کام کرنے کا اچھا موقع نہیں دیا جا رہا تو یہ ایک اداکار کی موت ہے، اداکار

منگل 23 اپریل 2024 23:12

یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ میری یہ خواہش کہ بیٹا شوبز انڈسٹری کا حصہ نہ بنے، منافقت نہیں ہے۔ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خواہش کرنا منافقت نہیں ہے کیونکہ خواہش اور حقیقت میں فرق ہوتا ہے، میری یہ خواہش اس وجہ سے ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اداکاروں کیلئے کوئی اچھا کام نہیں ہے۔

انہوں نے ڈاکٹرز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خیال صرف شوبز انڈسٹری کے بارے میں نہیں بلکہ ہر شعبے کے بارے میں ہے جیسے کہ اگر آپ سرجن ہیں اور آپ کو کسی کی سرجری کرنے کی اجازت ہی نہیں دی جاتی تو آپ کا ڈاکٹر یا سرجن بننا بھی بیکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بطور اداکار کام کرنے کا اچھا موقع نہیں دیا جا رہا تو یہ ایک اداکار کی موت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ساجد حسن اور ایوب کھوسہ جیسے باصلاحیت اداکاروں کیلئے انڈسٹری میں اچھا کام نہیں ہے تو اسی طرح اگر میرا بیٹا شوبز میں آتا ہے تو اسے بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاسر حسین نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بہتر ہے میرا بیٹا اداکار بننے کے بجائے کہیں میراتھون میں بھاگ لے یا کچھ اور کرلے لیکن اگر وہ بڑا ہوکر شوبز انڈسٹری میں آنا چاہے گا تو میں اسے روکوں گا نہیں یہ تو بس میری خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیٹا بڑے ہوکر اداکار بننا چاہے گا تو بطور والد میں اس کا بھرپور ساتھ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں