پاکستان کو شکست دے کر بھی دفاعی چمپئن جرمنی سوکا ورلڈ کپ سے باہر
جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:37
(جاری ہے)
گروپ ’ایچ‘ میں کھیلے گئے پاکستان اور جرمنی کے میچ میں قومی کھلاڑیوں نے اپنے گذشتہ میچوں کی نسبت آج زیادہ جارحانہ اور بہتر حکمت عملی اپنائی اور دفاعی چمپئن جرمنی کوآزادانہ کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔
14ویں منٹ میں جان ایڈیمیٹ نے جرمنی کیلئے پہلا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1سے آگے کردیا ۔ جسے 22ویں منٹ میں پاکستان کے 17سالہ برق رفتاراسٹرائیکر محمد وحید نے 25گز کے فاصلے سے ایک زوردار کک کے زریعہ اپنی ٹیم کو 1-1سے ہم پلہ بنادیا۔ گول اسکورنگ کی خوشی مناتے ہوئے اپنی شرٹ اتارنے پر انہیں یلوکارڈ کا سامنا کراکے 2منٹ کیلئے میدان سے باہر رکھا گیا۔ وقفہ پر مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ وقفہ کے بعد نکالاس کوہل نے 24ویں منٹ میں ایک بار پھر جرمنی کو 1-2کی سبقت دلادی۔ 34ویں منٹ میںپاکستان کے گول کیپر یوسف بٹ اور ڈومینک رینولڈ کو یلو کارڈ کے زریعہ 2منٹ کے میدان بدر کیا گیا لیکن ڈومینک نے دوبارہ گراؤنڈ میں آتے ہی 37ویں منٹ میں جرمنی کیلئے تیسر گول بنا کر مقابلہ 3-1کردیا۔2گول کے خسارے میں جانے کے باوجود پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ محمد وحید، محمد علی، کریم کیرائے ، حبیب الرحمن اور عفان صدیقی نے باہمی اشتراک کا عمدہ مظاہرہ کیا اورمحمد وحید اور کریم کیرائے کی دو شوٹ سائیڈ بار سے ٹکرا کر باہر چلی گئیں۔ تاہم 42ویں منٹ میں محمد وحید نے ایک بار پھر اپنی برق رفتار شوٹ سے حریف ٹیم کے گول کیپر کو کوئی موقع نہ دیا اور پاکستان کے خسارے کو 3-2کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ محمد وحید پاکستان انڈر19میں بھی منتخب ہوئے ہیں جو آئندہ ماہ ایشین انڈر19چمپئن شپ کھیلنے عراق کے شہر کربلا جائیں گے۔پاکستان کو کیپٹن عمر، شرافت علی، قاضی اشفاق ،گوہر زمان اور عیسیٰ خان کے بعد محمد وحید کی شکل میں ایک گوہر نایاب مل گیا ہے جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اپنا چوتھااور آخری میچ ہنگری سے آج (جمعہ) 6بجے شام کھیلے گا۔دیگر کھیلے گئے میچوں میں قازقستان نے نائیجریا کو 0-6، بلغاریہ نے سائپرس کو 0-6، فرانس نے انڈیا کو 0-7، کروشیا نے کولمبیا کو 0-5، ہنگری نے رومانیہ کو 3-4، رشیا نے اسپین کو 1-3، سلواکیہ نے نائجریا کو 0-4سے شکست دی جبکہ چائنا اور اسکاٹ لینڈ1-1اور گریس اور مصر کی ٹیمیں 2-2سے برابر رہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
&ذیبول کے شعبہ قانون نے پی ایچ ڈی کرنے والے چار اسکالرز کو ڈگری جاری کرنی کی منظوری دیدی
کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہریوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جائزہ اجلاس، مختلف اقدامات پر غور
وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایل ای ایس نیوریارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 22 رکنی وفد کی ملاقات
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
شہریوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والا ڈکیت دوران علاج سول اسپتال میں دم توڑگیا
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک،ایک شدید زخمی
محمد حسین محنتی کی ترکی میں رفع پارٹی کے مرکزی رہنمامصطفی دوگان سے ملاقات
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف صحافی سید حیدر تقی کی یاد میں ایک شام کا انعقاد
وزیر اعلیٰ سندھ جامعہ کراچی کے لیے 2ارب روپے کی اضافی گرانٹ فوری جاری کریں ، جماعت اسلامی کا مطالبہ
کسانوں کے حق میں جماعت اسلامی کے دوسرے دن بھی سندھ میں احتجاجی مظاہرے
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکارہونے کی وجہ بین الاقوامی دبا ہے،حسن نوریان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے