کراچی منی اولمپکس، اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیمیں باسکٹ بال فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:36

کراچی منی اولمپکس، اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیمیں باسکٹ بال فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ایسٹ کراچی منی اولمپکس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اولمپیئن افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ باسکٹ بال ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اولمپئن افتخار سید نے مد مقابل ڈسٹرکٹ کورنگی باسکٹ بال ٹیم کو 46کے مقابلے میں 50باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کرے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں ڈسٹرکٹ سائوتھ نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ایسٹ باسکٹ بال ٹیم کو 40کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکت دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں