پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:56

پاکستان اسکواش فیڈریشن  کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ( کل) پیر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پانچ روزہ ایونٹ 11 دسمبر تک  جاری رہے گا. ایونٹ میں مرد اور خواتین کے مقابلے کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مردوں کے ایونٹ کےلئے 12ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کےلئے 6 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھا  گیاہے۔

مینز ایونٹ میں 32 کھلاڑیوں کا ڈراز ہوگا اور یہ ایونٹ 7 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ خواتین ایونٹ  16 کھلاڑیوں کا ڈرا ہوگا اور یہ ایونٹ8 دسمبر سے شروع ہوگا۔مینز ایونٹ کے ٹاپ چار کھلاڑیوں میں طیب اسلم ، عاصم خان ، فرحان محبوب اور عماد شامل ہیں جبکہ خواتین ایونٹ میں آمنہ فیاض ، فائزہ ظفر ، مدینہ ظفر اور مقدس اشرف ٹاپ فور کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں