پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ ، سکسٹین اسٹارنے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل سکسٹین اسٹار اور ینگ عزیز آباد کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم سکسٹین اسٹار نے ینگ عزیز آباد کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ میچ کے مہمانِ خصوصی نارتھ ناظم آباد کے اسپورٹس پروموٹر اور ہردلعزیز شخصیت عمران خان تھے، اس موقع پر انہوں نے ناصر اسماعیل کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہم گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو بہترین کوچز کے ذریعے تربیت دے رہے ہیں تاکہ اچھے کھلاڑی پیدا ہوں۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی، سید محمد حمیدی ، ظفر مہدی ، سیف اللہ ، مہوی صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں