پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، رائزنگ سٹار کی سٹیل ٹائون مخانہ کے خلاف کامیابی

جمعرات 16 مئی 2024 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائزنگ سٹار نے دلچسپ مقابلے کے بعد سٹیل ٹائون جمخانہ کو 9 رنز سے شکست دے دی، اختر علی نے شاندار سنچری سکورکی۔

(جاری ہے)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون چار کے زیر اہتمام زون فور انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آر ایل سی اے گلبرگ گرائونڈ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں رائزنگ سٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 327رنز بنائے ، اوپنر عبداللہ فضل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 121، موسی آزاد نے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 76، کاشف اقبال نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 اور سید روشان حیدر نے 23 رنز بنائے۔

حسن غنی نے 26ر نز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سٹیل ٹائون جمخانہ 39اوورز میں 318رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔اختر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105، محمد طاہر زمان نے 6چوکوں کی مدد سے 58، محمد ذیشان یو نس نے 31، محمد عرفان نے 23اور ملک ذیشان نے 22رنز بنائے۔ عبداللہ فضل نے 57اور اسد اللہ حمزہ نے 64رنز دیکر3-3جبکہ موسی آزاد نے57اور شہباز علی نے80رنز دیکر2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں