پیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 16 جولائی 2018 11:16

قصور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے پیازکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرلیں جبکہ بہترپیداوار کیلئے پھلکار اور ڈارک ریڈاقسام کوترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیازکی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجودہو اسکی شرح بیج فی ایکڑ 3 سے 4کلوگرام رکھی جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ پنیری کی کاشت سے قبل گو بر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں