ماہرین زراعت کی آم کے پودوں کو عناصرصغیرہ وکبیرہ کی بروقت فراہمی کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 12:24

قصور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء)ماہرین زراعت نے آم کے پودوں کو عناصرصغیرہ وکبیرہ کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان آم کے پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی میں غفلت سے کام نہ لیں تاکہ انہیں اچھے معیارکا پھل حاصل ہوسکے۔ انہوںنے بتایا کہ عناصرصغیرہ وکبیرہ کی کمی سے پودے میں بڑھوتری کا عمل متاثر ہوتاہے اور پھل بھی کم بنتاہے جس میں لذت اور رس کی تاثیربھی کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عناصرکبیرہ میں نائٹروجن‘ فاسفورس اورپوٹاش شامل ہیں جبکہ عناصرصغیرہ میں بوران‘زنک‘ آئرن‘میکنیز ‘کاپرشامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عناصر صغیرہ وکبیرہ کی کھادجن میں گوبرکی کھادبھی ملائی جاسکتی ہے بروقت فراہمی آم کی شاندار فصل کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان آم کے چھوٹے پودوں میں گوبرکی 30 سی40کلوگرام گلی سڑی فاسفورسی کھاد اوربڑے پودوں میں 80 سے 120کلوگرام کھاد فی پوداڈالیں اسی طرح ڈی اے پی یا ٹی ایس پی فاسفورسی کھادچھوٹے پودوں کو ایک سے ڈیڑھ کلو فی پودا اوربڑے پودوں کو2کلو فی پودا ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کھادوںکے استعمال سے باغبان آم کی بمپرپیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں