آلوکی موسم خزاں کی فصل دسمبرکے آخر میں برداشت کرنے کی ہدایت

پیر 10 دسمبر 2018 14:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آلوکی موسم خزاں کی فصل دسمبرکے آخر میں برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ یہ برداشت وسط جنوری تک مکمل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ فصل کی برداشت کا وقت بڑی حد تک فصل پکنے پر منحصرہے تاہم دسمبرکے آخر سے جنوری کے وسط تک آلوکی موسم خزاں کی فصل پک کر تیار ہوجاتی ہے اسلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے مذکورہ ایام میں آلوکی برداشت کا عمل شر وع کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو آلوکی فصل کی برداشت سے کم ازکم 2ہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہئیے اور دوران برداشت اس امرکابھی خیال رکھناچاہئیے کہ برداشت کے موقع پر آلو زخمی نہ ہو کیونکہ اس طرح جہاں سردخانوں میں رکھے گئے آلوجلدخراب ہوجاتے ہیں وہیں منڈی میں بھی ان کی بہت کم قیمت حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آلوکودو سے تین دن تک سایہ میں رکھاجائے تو ان کا چھلکا سخت ہوجائے گا اس طرح گریڈنگ اور بوریوں میں بھرائی کے دوران آلو کے چھلکے نہیں اتریں گے اورآلو خراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں