جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت

منگل 25 جون 2019 13:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ‘چنے کی فصل کو پیازی‘ باتھو‘ چھنکنی بوٹی‘ لہلی‘ رت پھلائی‘ دمبی‘سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں‘جڑیہ بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے ‘جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر طریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے ‘تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں