قصور، پالک کیلئے پانے کے بہتر نکاس والی زرخیزمیرا زمین موزوں ہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 23 مئی 2020 16:18

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ دیسی پالک عام کاشت کیلئے منظورشدہ اقسام ہے جس کے پتے موٹے چوڑے نرم اور رسیلے ہوتے ہیں اس کی پیداواری صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹرہے اوریہ قسم بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے‘ آبپاش علاقوں میں جولائی‘اگست میں کاشت کی ہوئی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداوار دیتی ہے اس کی کاشت کیلئے 15تا20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کاشت کریں‘بوائی سے قبل ٹاپسن ایم یاامیڈیا کلوپرڈ2ملی گرام فی کلوگرام بیج کولگاکر کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ پالک کیلئے زرخیزمیرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو موزوں ہے‘کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبرکی گلی سڑی کھاد12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر 2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین میں ملادیں اور کھیت کو پانی لگا دیں وترآنے پر2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکردبادیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبرکی کھاد مزید گل سڑجائے ‘پالک کی کاشت کے لئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں