سبزمرچ کے کاشتکار اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، ترجمان محکمہ زراعت

منگل 24 مئی 2022 13:54

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے‘یہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخر میں سارا پھل سیاہ ہوکر گل سڑجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ پتو ں کے موڑاؤکیوجہ سے پتے جڑمڑ ہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹاہوتاہے‘ مرچ کے مرجھاؤ کی بیماری پتوں پر گول بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیارکرلیتے ہیں اس بیماری سے بچاؤ کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈیامتبادل زہر3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں