مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں،ترجمان محکمہ زراعت قصور

پیر 15 اگست 2022 11:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں،سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں،کچھوابھونڈی، لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے مسورکے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں