قصور،کاشتکاروں کو شدیدسردی اورکورے سے بچانے کیلئے سبزیوں کی فصل کی آبپاشی کا ہفتہ کم کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 جنوری 2024 14:37

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) کاشتکاروں کو شدیدسردی اورکورے سے بچانے کیلئے سبزیوں کی فصل کی آبپاشی کا ہفتہ کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیا ہے کہ چونکہ ماہ جنوری کے دوران شدیدسردی کیساتھ ساتھ کورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں لہٰذاکاشتکار سبزیوں کے کھیتوں کوپانی کم مقدارمیں لگائیں اور چھوٹی سبزیوں سمیت نرسریوں کو رات کے وقت کورے سے بچانے کیلئے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں تاکہ انہیں نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصو رمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ جنوری کا مہینہ سبزیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے کیونکہ اس وقت سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے اورسردموسم میں کورے کے باعث سبزیوں کے پودوں کے تنوں‘شاخوں او ر نرم و نازک پتوں کے خلیوں میں موجود پانی جم جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ فریزنگ صورتحال کے باعث پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے جس سے نرم و نازک پودوں کے مرجانے کا خدشہ بھی ہوتاہے اگرممکن ہوتو سبزیوں کی فصل کو ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھنے کیلئے کاشتکار کھیتوں کے شمال کی جانب سرکنڈالگادیں اور فصل کے اردگرد بھوسے،پرالی‘خشک گھاس کو جلاکر دھواں بھی کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں