کاشتکار زیادہ رقبہ پرمونگ و ماش کی کاشت یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

جمعہ 22 دسمبر 2017 11:44

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء)پنجاب میں مونگ اورماش کے رواں سال کے پیداواری منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ مونگ اور ماش کے پودوں کی جڑو ںمیں نائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا موجودہونے کے باعث یہ زمین کی زرخیزی بڑھانے میں اہم کرار ادا کرتی ہیں لہذاکاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پرمونگ و ماش کی کاشت یقینی بنائیں، محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ دالوں میں تقریباً 20سے 24 فیصد پروٹین موجود ہوتے ہیں جوکہ انسانی غذاکا اہم جزوہیں ،انہوں نے بتایا کہ ماہرین زراعت مونگ اورماش دالوں کی ایسی نئی اقسام وضع کرنے پر کام کررہے ہیں جوفی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ خشک سالی کا بہترمقابلہ کرسکیں گی، انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کی طرف سے راغب کرنے کیلئے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں