کاشتکاروں کو دوغلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے خریدنے کی ہدایت

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:48

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) کاشتکاروں کو مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کا دوغلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے بااختیار ڈیلرز سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار بیج کی خریداری کے موقع پر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منظور شدہ اور اچھی شہرت کے حامل اداروں سے تصدیق شدہ بیج کی خرید یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی فصل مل سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں