محکمہ زراعت کی ترشادہ پھلوں کے باغات کو کورے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:48

قصور۔28 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت نے اکثرباغات کے علاقوں میں جاری خشک سردی‘ بارشیں نہ ہونے ‘دھندکی شدت میں اضافہ کے باعث آم‘لیچی‘ کیلے‘امرود‘ کاغذی لیموں ورترشادہ پھلوں کے باغات کو کورے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور باغبانوں سے کہاہے کہ وہ اپنے باغات‘پھلوں‘پودوں‘نرسریوں کو کورے کے مضراثرات سے بچانے کیلئے فوری احتیاطی ‘حفاظتی وتدارکی تدابیرپر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ یکم جنوری سے لیکر15فروری تک میدانی علاقوں میں کوراپڑنے کا زیادہ خطرہ ہوتاہے اور کورے کے دوران پھلوں کا رس خشک ہونے کے علاوہ اس کا چھلکاپھٹ جاتاہے اور نرم و نازک شاخیں خشک ہوجاتی ہیں جس سے پودابُری طرح متاثر ہوکر پھل دینابندکردیتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے کورے کے مضراثرات سے بچاجاسکتاہے جس سے پود وں کو تندرست اورتوانارکھاجاسکتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں