باغبانوں و کاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے،ماہرین زراعت

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:42

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت اقدامات جاری ہیں جبکہ ان کی رہنمائی ‘مشاورت ‘معلومات ‘اطلاعات وغیرہ کیلئے بھی تمام وسائل و ذرائع کوبروئے کارلایاجارہاہے لہذااگر باغبان اور کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات پرعملدرآمد کریں تو اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیاجاسکتاہے جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک ایکسپورٹ کے ذریعے کاشتکار وباغبان بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہئیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل کوصحیح حالت میں اورٹھیک طریقے سے توڑناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کرلیناچاہئیے اورترشادہ پھل اس وقت توڑناچاہئیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجودہو۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں