بندگوبھی کے کاشتکاروں کوبہترپیداوار کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

جمعرات 25 جنوری 2018 11:40

قصور۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے صوبہ بھر کے بندگوبھی کے کاشتکاروں کوبہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سی3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر15دن کر دیا جائے تاکہ فصل کو بڑھنے میں کسی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اورپودوں پرمٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اُگائو متاثرنہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت‘ پانی‘ کھادوں‘سپرے کاضیاع نہ ہو‘فصل کی بوائی کے شروع میں سے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سی3مرتبہ پانی دیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں