ٹماٹرکی فصل کو زیاد ہ دیرتک سٹور نہیں کیا جاسکتا ، زرعی ماہرین

جمعرات 25 جنوری 2018 11:40

قصور۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)پاکستان میں ٹماٹرکی پیداوارکے لحاظ سے بلوچستان پہلے‘خیبرپختونخواہ دوسرے‘سندھ تیسرے اورپنجاب چوتھے نمبرپر آگیاہے۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ رواں سال کے پیداواری اعدادوشمار کیمطابق بلوچستان ٹماٹرکی40.35فیصد پیداوار ‘خیبرپختونخواہ 28.80فیصد‘ سندھ فیصداورپنجاب12.90فیصد پیداوار کاحامل رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں سب سے زیادہ ٹماٹر پیداکرنیوالے اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے‘مظفرگڑھ دوسرے‘ننکانہ صاحب تیسرے‘ رحیم یارخان چوتھے‘شیخوپورہ پانچویں‘سرگودھاچھٹے‘فیصل آبادساتویں نمبرپررہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکی فصل ایک انتہائی نازک فصل ہے جسے زیاد ہ دیرتک سٹور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی شاندار پیداوار کی کھپت اور اس کی مناسب قیمت کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب ٹماٹر سے مختلف مصنوعات پیداکرنے کی جانب توجہ دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ٹماٹرسے تیارکردہ مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں