قصور،7سالہ بچی زیادتی کیس ،ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کی دی گئی

بدھ 10 جنوری 2018 15:11

قصور،7سالہ بچی زیادتی کیس ،ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کی دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جنوری 2018ء):پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی زینب جس کو درندہ حس لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ،ننھی زینب کی نمازجنازہ قصور میں ادا کر دی گئی ہے لیکن بچی کے والدین عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہونے کے باعث ننھی زینب کی نماز جنازہ میں نہیں پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے نماز جنازہ کی امامت کی۔ ننھی بچی کے ساتھ زیادتی کا سن کر پورا قصور شہر سراپا احتجاج ہونے کے باعث احتجاج کیا اور تمام علاقہ مکین اور اہم شخصیات نے ننھی پری کے جنازہ میں شرکت کی۔ 

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں