پیر حمیدالدین سیالوی کے بیٹے قاسم سیالوی (ن)لیگ کیخلاف میدان میں آگئے

جمعرات 11 جنوری 2018 13:29

پیر حمیدالدین سیالوی کے بیٹے قاسم سیالوی (ن)لیگ کیخلاف میدان میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2018ء) :پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی نے پاکستان مسلم لیگ کی اہم رہنماء مریم نواز کے خلاف الیکشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔قومی آخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق محمد قاسم سیالوی حلقہ این اے 68سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

محمد سیالوی نے کہا ہے کہ میں ایک غیر سیاسی آدمی ہو ں اور نہ ہی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن اگر شریف خا ند ا ن کا کوئی فرد حلقہ این اے میں الیکشن لڑیں گے تو میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔

این اے 68کی عوام نہ تو بھیڑ بکر یاں ہیں اور نہ ہی یہ حلقہ ان کے باپ داد کی جاگیر ہے کہ وہ جب چاہیں عوام کو دھوکا دینے کے لئے آ جائیں میں ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں دوبارہ سے عوام کو شریف خاندان کے دھوکے میں نہیں آنے دوں گا ۔ 

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں